ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گؤرکشا کے نام پر بھیڑ کے تشدد کے خلاف جنتر منتر پر ہوامظاہرہ;سیاسی،ملی،سماجی اورصحافتی نمائندے ہوئے شامل

گؤرکشا کے نام پر بھیڑ کے تشدد کے خلاف جنتر منتر پر ہوامظاہرہ;سیاسی،ملی،سماجی اورصحافتی نمائندے ہوئے شامل

Sun, 02 Jul 2017 21:51:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھیڑ کی طرف سے تشدد اور حال ہی میں جنید کے قتل کو لے کر دہلی کے جنتر منتر میں احتجاج ہوا۔اس میں میواتی معاشرے کے علاوہ کئی تنظیموں کے لوگوں نے حصہ لیا۔جنتر منتر پر بھیڑ کی تشدد کے خلاف آواز اٹھی۔اس میں بڑی تعداد میں میواتی معاشرے کے لوگ جمع ہوئے۔انہوں نے گائے کے نام پر ہو رہے تشدد اور بھیڑ کی طرف سے کئے جا رہے قتل کے خلاف آواز اٹھائی۔اس کڑی میں حال میں بھیڑ کی طرف سے ہلاک کئے گئے جنید کے خاندان کے علاوہ پہلو خان اور نجیب احمد کے خاندانوں نے بھی حصہ لیا،گائے کے نام پر ہو رہے تشدد کو لے کر وزیر اعظم کے بیان پر لوگوں نے کہا کہ یہ بیان محض دکھاوا ہے۔ایک سروے کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گائے کو لے کر تشدد کے 63معاملے ہوئے جن میں 28افراد ہلاک ہو گئے،مرنے والوں میں 24مسلمان تھے،شاید یہی وجہ ہے کہ ان واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر ہیں۔
 


Share: